Inaugural Ceremony
The inaugural ceremony of the journal "Pakistan Journal of Qur’anic Studies" published by the Department of Qur’anic Studies was held at the Vice Chancellor Secretariat, Baghdad Al-Jadeed Campus, the Islamia University of Bahawalpur. In which Patron in Chief Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob (T.I), Vice Chancellor, Patron Prof. Dr. Seikh Shafiq-ur-Rehman, Dean faculty of Islamic and Arabic Studies, Editor Dr. Zia-ur-Rehman, Chairman Department of Qur’anic Studies, Managing Editor Dr. Muhammad Khubaib, Assistant Professor, Department of World Religions and Interfith Harmony, Director ORIC Prof. Dr. Muhammad Atif and Publication Specialist Dr. Shafia Arshad participated. Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob paid tribute to the contributions of Dr. Zia-ul-Rehman and Dr. Muhammad Khubaib and expressed good wishes saying that this journal will play an important role in the publication of Islamic studies and especially Qur’anic studies. He assured to provide all kinds of administrative and technical requirements in this regard.
شعبہ قرآنک اسٹڈیز کے تحت شائع ہونے والے جرنل ’’پاکستان جرنل آف قرآنک اسٹڈیز‘‘ کی افتتاحی تقریب وائس چانسلر سیکریٹیریٹ ، بغداد الجدید کیمپس، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں منعقد ہوئی۔ جرنل کے سرپرستِ اعلیٰ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب (تمغہ امتیاز) وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور نے اپنے دستِ مبارک سے آن لائن جرنل کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ جرنل کے ایڈیٹر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن چیئرمین شعبہ قرآنک ا سٹڈیز نے تحقیقی جرنل کے اجراء اور اغراض و مقاصد پر گفتگو کی۔ اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز، ڈاکٹر محمد عاطف ڈائریکٹر ORIC، مینجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خبیب اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ مذاہب عالم و بین المذاہب ہم آہنگی اور ڈاکٹر شافعیہ ارشد پبلیکیشن سپیشلسٹ نے شرکت کی۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈاکٹر ضیاءالرحمٰن اور ڈاکٹر محمد خبیب کی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرنل اسلامی علوم اور خصوصی طور پر قرآنی علوم کی اشاعت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام قسم کی انتظامی اور تکنیکی ضروریات کی فراہمی کا یقین دلایا۔